مغربی ایران کے زلزلہ زدگان کے لیے پہلی غیر ملکی امدادی کھیپ پاکستان سے ایران پہنچ گئی ہے۔
پاکستان سے امدادی سامان لیکر پاکستانی فوج کا خصوصی طیارہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر اتر گیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو مغربی ایران میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
مغربی ایران کے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی بیرونی ملک سے آنے والی یہ پہلی امدادی کھیپ ہے۔
اتوار کی شب مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں پانچ سو تیس افراد جاں بحق اور سات ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔