رہبر معظم انقلاب اسلامی صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سرپل ذہاب شہر کا دورہ کیا اور اس شہر کے لوگوں کے ساتھ گفتگو کی۔ انھوں نے سرپل ذہاب شہر کےعوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا کہ اس سانحہ میں 500 افراد جاں بحق ہوئے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی حکام نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کام میں بھرپور تعاون کیا اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا زلزلے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کا غم سنگین ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔ تفصیلی خبر تھوڑی دیر بعد ۔۔۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اعلی حکام سے فرمایا تھا کہ زلزلہ زدگان کے لئے ہمدردی اور امداد رسانی کا عمل پوری قوت اورطاقت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے اور زلزلہ سے متاثرہ تمام علاقوں میں موسم سرما کے پیش نظر زلزلہ زدگان کے مسائل و مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ گزشتہ اتوار کی رات ایران کے مغربی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی تھی تاہم زیادہ تر جانی اور مالی نقصانات صوبۂ کرمانشاہ میں ہوئے تھے۔