سوشل میڈیا کے مطابق جشن میلاد النبی (ص) یوم ولادت نبی اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کو شام نماز مغربین کے بعد منعقد کیا جارہا ہے۔
جشن میلاد میں شعراء اور منقبت خواں حضرات شان اهل بیت (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ بچوں کے لیے تفریحی پروگرامز کے علاوہ کویز مقابلہ اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
لاس انجلس میں مسجد الزهراء (Masjid Al-Zahra) کیلیفورنیا کی اہم مسجدوں میں شمار ہوتا ہے جو سال ۱۹۹۰ کو تعمیر کی گیی ہے اور اس وقت سے اسمیں مختلف پروگرامز منعقد ہوتے آرہے ہیں۔
اس مسجد میں نماز جماعت کے علاوہ ہرجمعے کو دعایے کمیل اور دعایے توسل بھی پڑھی جاتی ہے جبکہ اتوار کے دنوں میں بچوں کے لیے تربیتی کلاسز کے ساتھ ساتھ عربی اور فارسی سیھکنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔