گوادر اور چابہار کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، پاکستان

Rate this item
(0 votes)
گوادر اور چابہار کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، پاکستان

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت، پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور ایران کی چابہار بندرگاہ کو ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے والی بندرگاہوں کے طور پر دیکھتی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایران، چین اور پاکستان کے درمیان علاقائی تعاون سے متعلق منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد، پائیدار ترقی کے لئے علاقائی تعاون پر مکمل یقین رکھتا ہے اور وہ ایران کی چابہار بندرگاہ اور پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے درمیان تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔انھوں نے سی پیک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقے کے بنیادی ترقیاتی منصوبوں میں ایران کی شمولیت کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔اسلام آباد میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے بھی پاکستان کے لئے بجلی کی سپلائی میں تین ہزار میگاواٹ تک اضافے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کو اسلام آباد کے ساتھ تہران کے تعاون کی توسیع سے متعلق ایران کے عزم کا آئینہ دار قرار دیا۔

 

Read 1440 times