خالد مشعل: ہم اپنی شادی کی تقریبات کومسجد الاقصیٰ میں منعقد کریں گے

Rate this item
(0 votes)
خالد مشعل: ہم اپنی شادی کی تقریبات کومسجد الاقصیٰ میں منعقد کریں گے

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفترکےسابق سربراہ خالد مشعل نےقطرکےدارالحکومت دوحہ میں مقیم ایک فلسطینی کی شادی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ صہیونی حکومت کے توسط سےفلسطینیوں کےقتل عام ، گھروں کےانہدام اوردیگرمظالم کےباوجود فلسطینی عوام ہرگز  شکست تسلیم نہیں کرے گی اوراپنی استقامت اورپائیداری کو جاری رکھےگی اورفلسطینی مجاہد احمد نصرجرارخواہ شہید ہوگیا ہو یا زندہ وہ ایک ہیرو ہے کہ جس نے اپنے شہید والد سے یہ جرات اور بہادری حاصل کی ہے۔

انہوں نےفلسطینی اقلیت کے دسیوں افراد کی موجودگی میں مزید کہا ہےکہ شادی جیسے پروگراموں میں بھی فلسطین اوربیت المقدس ہمارے دلوں اورذہنوں میں موجود ہے اوراہم آزادی کے تحقق اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوراس وقت اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسجد الاقصیٰ کےصحنوں میں اپنی شادی کی  تقریبات منعقد کریں گے۔

خالد مشعل نےآخرمیں فلسطینی عوام کی حمایتوں کی وجہ سےقطرکا شکریہ ادا کیا ہے۔

Read 1316 times