تکبر اس دنیا کا پہلا گناہ اور تمام گناہوں کا سرچشمہ ہے

Rate this item
(0 votes)
تکبر اس دنیا کا پہلا گناہ اور تمام گناہوں کا سرچشمہ ہے

عالم دین اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے تہران میں امام صادق یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سورہ ھل اتیٰ میں حضرت زہرا(س) سے محبت کی تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہم عمل نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود تکبر کرتے ہیں لیکن اہل بیت(ع) عمل کے باوجود خشیت خدا رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا حضرت فاطمہ زہرا(س) خدا کا اسم اعظم ہیں۔

انہوں نے کہا خداوند عالم نے پیغمبر اسلام(ص) کو جو کچھ دیا ہے وہ حضرت زہرا(س) کے پاس بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا آئمہ معصومین(ع) کیلئے ملک و ملکوت قابل مشاہدہ تھا۔

 

Read 1516 times