اسلام آباد؛ «فیصل مسجد» میں نادر قرآنی نسخوں کی نمائش

Rate this item
(0 votes)
اسلام آباد؛ «فیصل مسجد» میں نادر قرآنی نسخوں کی نمائش

«ٹریبیون» نیوز کے مطابق قدیم قرآنی نسخوں کی نادر نمایش آیندہ ہفتوں میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

 شاہ فیصل مسجد کی انتظامیہ کے مطابق سو قرآنی نسخوں کی نمایش کے ہمراہ اسلامی فن خطاطی کے نمونوں کی نمایش بھی ہوگی۔

 مسجد میں ان نادر قرآنی نسخوں کی حفاظت کے لیے خاص انتظامات کیے گیے ہیں۔

 شاہ فیصل مسجد دنیا کی بڑی مساجد میں شمار کیا جاتا ہے جو پانچ ہزار مربع میٹر پر واقع ہے جہاں تین لاکھ افراد بیکوقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔

 مسجد کے تمام مینار ۸۰ میٹربلند ہیں جو جنوبی ایشیاء میں منفرد نوعیت کی مسجدوں میں سے ایک ہے ، فیصل مسجد پر کام کا آغاز ۱۹۷۶ میں شروع اور ۱۹۸۶ میں مکمل ہوا تھا۔/

 

Read 1522 times