ایران دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر

Rate this item
(0 votes)
ایران دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر

ہندوستان کے عالم دین نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے ۔

 ہندوستان کے معروف مذہبی شخصیت اور مجلس علمائے ہند کے سیکرٹری جنرل سید جلال حیدر نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی دنیا میں واحد ملک ہے جو دہشت گردی سے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ایران، اسلامی دنیا کو اپنی ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعہ پر امن زندگی کے لئے محفوظ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اگراسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں نہ ہوتیں تو اب تک داعش سمیت دیگر تکفیری دہشت گرد گروپ شام اور عراق پر قبضہ کرچکے ہوتے۔

عالم اسلام میں استقامتی محاذ کی اہمیت اور افادیت بتاتے ہوئے ہندوستانی عالم دین کا کہنا تھا کہ لبنانی اور فلسطینی عوام استقامتی جذبے سے سرشار استکباری اور صیہونی قوتوں کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی طاقتیں، شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں شام کے لاکھوں شہری جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

 

Read 1481 times