12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران

Rate this item
(0 votes)
12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران

ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی ہے۔

ایرانی تاریخ 12 فروردین یعنی یکم اپریل 1979 تاریخ انسانیت کی آزادی و حریت پسندانہ مجاہدت کے درخشاں کارنامے میں ایک سنہری باب کا اضافہ کئے جانے سے مناسبت رکھتی ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے معاصر تاریخ میں جرأت و بہادری کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔

ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں اپنے عظیم رہبر و رہنما امام خمینی ( رح) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تاریخ ساز ریفرنڈم میں اپنی آگاہانہ شرکت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام حکومت کے حق میں ووٹ دیئے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام میں ہی پوری دنیا پر اس بات کو واضح کر دیا کہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں گے اور کسی کو مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی عوام نے تاریخ ساز ریفرنڈم میں شرکت اور اسلامی جمہوری نظام حکومت کا انتخاب کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ایران میں اغیار کی مداخلت کا دور اب ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکا ہے اور ایرانی قوم اغیار سے رہائی و چھٹکارہ دلانے کے لئے اپنے پختہ عزم و ارادے کے ساتھ اپنے عظیم الشان رہبر و رہنما امام خمینی ( رح ) کی راہ کو جاری رکھیں گے۔

ایران کی غیور قوم اس نئے ہجری شمسی سال میں بھی کہ جسے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی مصنوعات کی حمایت کا عنوان دیا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی ترقی اور اسے اعلی و ارفع منزل پر پہنچانے اور اسی طرح اسلامی انقلاب کی امنگوں کو پورا کرنے نیز عزت و شرافت کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔

Read 2763 times