اقوام متحدہ: فلسطینی بچوں پر فائرنگ شرمناک اقدام

Rate this item
(0 votes)
اقوام متحدہ: فلسطینی بچوں پر فائرنگ شرمناک اقدام

مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے کل غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 15 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولائی ملاڈینوف نے کل رات کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

 جمعہ کے روز واپسی مارچ  پر غزہ پٹی کے جبالیا علاقے میں ایک بار پھر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی محمد ابراهیم ایوب شہید ہو گیا۔

 صیہونی فوجیوں نے غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے کو بھی واپسی مارچ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید  اور 645 زخمی ہوگئے -

فلسطینیوں نے کل چوتھے جمعے کو بھی واپسی مارچ ایک ایسے وقت کیا جب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پمفلٹ گرا کے فلسطینی مظاہرین کو دھمکی دی تھی -

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کی عظیم الشان ریلی پر فائرنگ کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شہید اور ایک ہزار دیگر کو زخمی کردیا تھا - تیس مارچ سے اب تک صیہونی فوج اپنے وحشیانہ حملوں میں 40 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور چار ہزار سے زائد کو زخمی کرچکی ہے-

 

Read 1319 times