ہندوستان میں شدید طوفان اور بارش، 100 سے زائد ہلاک

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان میں شدید طوفان اور بارش، 100 سے زائد ہلاک

ہندوستان میں آنے والے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں بدھ کی دیر رات آئی آندھی اور طوفان سے زبردست نقصان ہوا ہے۔ اترپردیش اور راجستھان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ راجستھان اور یوپی میں 79 افراد جبکہ اترپردیش میں مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس میں آگرا میں سب سے زیادہ 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں 32 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یو پی حکومت نے اگلے 48 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبار کے طوفان اور تیز بارشوں کے باعث 110 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے ۔

 

Read 1489 times