امریکی اشیا پر نیا ٹیکس لگانے کی ہندوستان کی دھمکی

Rate this item
(0 votes)
امریکی اشیا پر نیا ٹیکس لگانے کی ہندوستان کی دھمکی

حکومت ہندوستان نے امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کے تحت ہندوستان کو برآمد کی جانے والی بیس امریکی اشیا پر سو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے تجارت کی عالمی تنظیم سے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اگر ہندوستان سے امریکہ برآمد کئے جانے والے المونیئم اور اسٹیل پر ٹیکس میں کمی نہیں کی تو آئندہ جون سے امریکہ سے ہندوستان برآمد کی جانے والی بیس امریکی اشیا پر سو فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔

امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے مارچ کے مہینے میں کینیڈا اور میکسیکو کو چھوڑ کر تمام ملکوں پر امریکہ کو المونیئم اور اسٹیل برآمد کرنے پر دس سے پچّیس فیصد تک ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ کے لئے ہندوستان کی، المونیئم اور اسٹیل کی برآمدات کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

 

Read 1263 times