ہندوستان کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشماسوراج نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ نئی دہلی بین الاقوامی قوانین اور ایک دوسرے کے احترام کے اصول کی بنیاد پر تہران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے مختلف یورپی ملکوں منجملہ اٹلی و فرانس کے دورے سے واپسی پر ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کے ایرپورٹ پر ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر سے ملاقات میں کہا ہے کہ انھوں نے مختلف یورپی حکام منجملہ فرانس کے صدر سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یورپی ممالک کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
سشما سوراج نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور دیتے ہوئے ایران کے ساتھ یورو میں زر مبادلہ کے تبادلے کے لئے نئی دہلی کی آمادگی کا اعلان کیا۔
اس ملاقات میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر نے بھی استکبار کے خلاف ہندوستانی عوام کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تبریز کے عوام کا کافی زمانے سے ہندوستانی عوام کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون جاری رہا ہے اور ایران اور ہندوستان کے دو طرفہ تعاون کو مضوبطی کے ساتھ جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہندوستان کے موقف کی بھی قدردانی کی اور کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک بااثر ملک ہے اور ایران ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔

 

Read 1351 times