رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے اساتذہ نے مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله نوری همدانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کا تمام ذمہ دار طبقہ ، عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرے، بعض افراد زخم کا مرحم بننے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہیں ۔
حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے اس استاد نے مزید کہا: جب عوام یہ دیکھتے ہیں کہ حکمراں ان کی مشکلات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تو کبیدہ خاطر ہوتے ہیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے مشکلات اور دشمن کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباو کے دور میں صحیح مینجینگ کو ضروری جانا اور کہا: یہ صحیح کہ دشمن نے اقتصادی جنگ کو ایک نئی مرحلہ میں داخل کردیا ہے اور پوری بے رحمی کے ساتھ اس میدان میں برسرپیکار ہے مگر ہمیں اپنی کمزور مدیریت پر بھی توجہ کرنی چاہئے ۔