ایران کے مسافر بردار طیارے کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا امریکی اعتراف

Rate this item
(0 votes)
ایران کے مسافر بردار طیارے کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا امریکی اعتراف

امریکی فوج میں نفسیاتی جنگ کے ایک سابق افسر نے اعتراف کیا ہے کہ انّیس سو اٹھاسی میں ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی حملہ دانستہ اقدام رہا ہے جس کا مقصد امریکہ کے ساتھ جنگ پر ایران کو اکسانا رہا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق امریکی فوج میں نفسیاتی جنگ کے ایک سابق افسر اسکاٹ بینٹ نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو حملے کا نشانہ بنانے کے اقدام کو دانستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کو حادثہ قرار دینا ماہرین اور رائے عامہ کے شعور و آگاہی کی توہین ہے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ میزائل حملے کو ایک اتفاق قرار دینا محض ایک جھوٹ ہے اور ایران کے مسافر بردار طیارے پر اس حملے کی ذمہ داری براہ راست طور پر مکمل ذمہ داری امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج بش پر عائد ہوتی ہے۔

امریکہ کے اس سابق فوجی افسر نے جارج بش باپ اور جارج واکر بش بیٹے، دونوں کو جنگ پسند اور نالائق قرار دیا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی عوام امریکی حکام کی ایران مخالف پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف ہیں۔

 

Read 1326 times