کینیڈین مسلمان امریکہ آنے سے خوفزدہ

Rate this item
(0 votes)
کینیڈین مسلمان امریکہ آنے سے خوفزدہ

گلوبل نیوز کے مطابق ٹرمپ نے گذشتہ سال سات اسلامی ممالک سے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا۔

 اس قانون میں اگرچہ کینیڈا کا نام شامل نہیں تاہم یہاں کے مسلمان امریکے صدر کے اقدامات سے نالاں اور یہاں آنے سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔ 

 تورنٹو کے ایک رہایشی کا کہنا تھا: میرے رشتہ دار شیکاگو میں ہیں اور میں ہرسال ان سے ملنے آتا ہوں مگر اب ہر بار خوف محسوس کرتا ہوں کہ نجانے مجھے ویزا ملے گا کہ نہیں کیونکہ مسلمان انکے بارے میں بہت کچھ کہتے ہیں۔

 امریکی تعصبات میں اضافہ عام ہوچکا ہے اور گذشتہ دنوں بھی بہت سے شامی نژاد بچوں کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کیا تھا۔

 کینیڈا میں مسلم علما کونسل نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان امریکہ جانے سے پہلے ویزا اور کاغذات کے حوالے سے اطمینان حاصل کریں اور ویزا رد ہونے کی صورت میں وجہ جاننے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے اعلی حکام کے علم میں مسایل کو لانے کے لیے اقدامات کریں-

 

Read 1111 times