ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسین (ع) کی قربانی کویاد کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی تعمیر میں ان کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔
وزیر اعظم یہاں امام حسین کی شہادت کی یاد میں منائے جانے والے عشرہ مبارکہ کے موقع پر داؤدی بوہرہ برادری کے ایک اجتماع سے خطاب میں حضرت امام حسین (ع) کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) ہمیشہ نا انصافی کے خلاف سینہ سپر رہے اور امن و انصاف کی سر بلندی کے لئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی تعلیمات آج بھی افادیت کی حامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کرچلنے کی تہذیب ہندوستان کو دوسرے ملکوں سے منفرد حیثیت عطا کرتی ہے۔ ہمیں اپنے ماضی پر فخر ہے، ہمیں اپنے حال پر اعتماد ہے اور ہم اپنے روشن مستقبل کے تئیں یقین رکھتے ہیں۔