امام حسین علیہ السلام کا راستہ عزت و کرامت اور آزادی کا راستہ ہے، سید حسن نصراللہ

Rate this item
(0 votes)
امام حسین علیہ السلام کا راستہ عزت و کرامت اور آزادی کا راستہ ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ فرزند رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام کا راستہ عزت و کرامت اور آزادی کا راستہ ہے۔

 جنوبی بیروت میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین ع کی راہ میں کامیابی، عزت، کرامت، حریت پسندی اور مقبوضہ علاقوں  کی آزادی اور طاقت کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
 انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات یہاں سید الشہدا ع سے وفاداری کا اعلان کرنے کے لیے آئے ہیں اور اس کا اجر خدا کے پاس ہے۔
 انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا راستہ وسیع، ہماری تعداد میں اضافہ، ایمان میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ جضرت امام حسین ع کے راستے میں ہماری استقامت اور طاقت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
 انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ایک بار پھر اس مکتب کی پابندی کا اعلان کرتے ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح ہیھات من الذلہ کا نعرہ لگاتے ہیں۔

Read 1168 times