امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ

سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔

لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایران میں ملٹری پریڈ پر حملہ قابل مذمت ہے، ایران کو امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا دی جا رہی ہے، امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی مزاحمت کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے والے امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے، اقوام متحدہ پر گستاخانہ کلچر کے خلاف موثر قانون سازی کیلئے دباؤ ڈالا جائے، قانون ناموس رسالت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔

 

Read 1170 times