انڈونیشیا میں پھر زلزلہ ہلاکتیں 1200 تک پہنچ گئیں

Rate this item
(0 votes)
انڈونیشیا میں پھر زلزلہ ہلاکتیں 1200 تک پہنچ گئیں

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کے سلاویسی جزیرے میں زلزلہ اور اس کے بعد آئی سونامی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچنے کے چار دن بعدآج منگل کو جنوب میں فلورس جزیرے کے قریب زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کا مرکز فلورس میں اینڈے کے جنوب مغرب میں تھا۔ اس کی شدت ریکٹرا سکیل پر 5.9 تھی۔ اس سے قبل 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے اور سونامی نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے اور 61 غیر ملکی شہریوں سمیت بہت سے لوگ لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ شدید زخمی 540 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جبکہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

 

Read 1063 times