امریکہ ، افغانستان میں جنگ بندی کا خواہاں نہیں / امن معاہدے پر دستخط کرے

Rate this item
(0 votes)
امریکہ ، افغانستان میں جنگ بندی کا خواہاں نہیں / امن معاہدے پر دستخط کرے

افغان طالبان کے ایک سابق رہنما سید آغا اکبر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ افغانستان میں جنگ بندی کا خواہاں ہے تو اسے امن معاہدے پر دستخط کرنے چاہییں۔۔ مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں سید آغا اکبر نے کہا کہ طالبان امن کے خواہاں ہیں ۔ ہم افغانستان کے انتخابات کو جائز نہیں سمجھتے۔ طالبان کے سابق رہنما نے کہا کہ امریکہ اپنے قول اور فعل میں سچا نہیں ، امریکہ متضاد پالیسیوں پر عمل کرتا ہے۔ امریکہ افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں ۔  اکبر نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے جعلی انتخابات کی حمایت کرتا ہے جبکہ یہ انتخابات باہمی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکہ مذاکرات میں سچا نہیں اور وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔

اکبر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں حقیقی جنگ بندی کرسکتا ہے لیکن وہ کرنا نہیں چاہتا وہ اپنی متضاد اور معاندانہ پالیسیوں پر گامزن ہے۔ اس نے کہا کہ افغانستان کے 95 فیصد عوام امن چاہتے ہیں۔

Read 878 times