رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر شہید ساتھیوں کے پاک پیکروں پر نماز جنازہ ادا کی۔ شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سمیت ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام نے بھی شرکت کی۔ تہران میں اسلام کے مایہ ناز شہداء کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی۔

Read 1100 times