شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کی بصرہ میں تشییع

Rate this item
(0 votes)
شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کی بصرہ میں تشییع

 شہر بصرہ میں کئی لاکھ افراد نے سپاہ اسلام کے غیور اور بہادر کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق شہید ابو مہدی مہندس اپنے عظیم مہمان  شہید میجر جنرل سلیمانی کو تہران پہنچاکر اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں بصرہ میں لاکھوں عراقیوں نے  ان کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ان کی کوششوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو بغداد ايئر پورٹ کے قریب 3 جنوری بروز جمعہ  امریکہ نے ایک بزدلانہ ، مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا ۔ شہید ابو مہدی مہندس بغداد ايئر پورٹ پر اپنے مہمان جنرل سلیمانیکو لینے کے لئے آئے تھے ۔ اور سپاہ اسلام کے دونوں اہم کمانڈر امریکی ہوائی حملے میں شہید ہوگئے اور حملے کی ذمہ داری بھی امریکہ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میجرجنرل سلیمانی کو امریکہ کے خبیث ترین اور اس دور کے یزید صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گيا ہے۔

Read 1001 times