فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کےمرکز کے عنوان سے بین الاقوامی تحریک اور مہم کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کےمرکز کے عنوان سے بین الاقوامی تحریک اور مہم کا آغاز

عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فلسطین امت مسلمہ کے اتحادو یکجہتی  کے مرکز کے عنوان سے بین الاقوامی تحریک اور مہم کا آغاز ہوگيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ ہے جس کے اثرات دنیا بھر کے مسلمانوں پر مرتب ہوتے ہیں بعض اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر عدم توجہ اور اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے باعث مسئلہ فلسطین مزید اہمیت کا حامل بن گیا ہے۔ سماجی سائٹوں پر اسلامی ممالک کے سرگرم دانشوروں اور شخصیات نے قرآن مجید کی اس آیہ "مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِینَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ" کے پیش نظر فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے مرکز کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس بین الاقوامی مہم میں مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ کا بنیادی اور اساسی مسئلہ قراردیا گيا ہے اور فلسطین کے محور پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی قائم کرنے کی حمایت  اور اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کے سلسلے میں مہم چلائي جائےگی۔ اس مہم کے بانیوں نے سوال کیا ہے کہ اگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے زمانے میں موجود ہوتے تو ان کی غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ رفتار کیسی ہوتی؟ اس مہم  کے بانیوں نے شرکاء سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ  سوال کی روشنی میں جواب دیکر اسے سماجی سائٹوں پر نشر کریں اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات کی روشنی میں طریقہ کار پیش کریں اور تحریک اور اس مہم میں شرکت کے لئے آپ اس ایڈرس " http://unityforpalestine.com "  پر فوٹو کے ہمراہ اپنا نام  درج کرسکتے ہیں اور مذکورہ سوال کا جواب دیکر اس مہم کو سماجی سائٹوں پر نشر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Read 588 times