ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں / آپ نہائی فتح کو مشاہدہ کریں گے

Rate this item
(0 votes)
ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ ہیں / آپ نہائی فتح کو مشاہدہ کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ  کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ  ہیں۔آپ کی دائمی کامیابی کے لئے ہماری دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شاء اللہ ، آپ نہائی فتح  اور کامیابی کو مشاہدہ کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی تنظیم  حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے سکریٹری زیادہ النخالہ کے خطوط کے جواب میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جد و جہد کو کفر اور ظلم کے خلاف استقامت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے دل آپ کی مجاہدت اورجدوجہد کے ساتھ  ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا جہاد اللہ تعالی کی مرضی اور خوشنودی کے مطابق ہے ۔ اللہ تعالی اپنے وعدوں میں سچا ہے اور وہ آپ کو نہائی کامیابی عطا فرمائے گا ۔ آپ کا جہاد اورآپ کی جد وجہد قرآن مجید کی اس آیہ " اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم "  کا مصداق ہے۔ آپ صہیونیوں کے ناپاک وجود سے فلسطین کو پاک ہوتے ہوئے مشاہدہ کریں گے۔ ہماری دعائیں مسلسل آپ کی جد وجہد  کے ساتھ ہیں۔

Read 517 times