افغانستان کے متعلق روس اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیان

Rate this item
(0 votes)
افغانستان کے متعلق روس اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بیان

ایٹار ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ازبکتسان کے دارالحکومت تاشقند میں روس اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے بارے میں بیانیہ صادر کیا ہے جس میں افغانستان میں امن و صلح کے حصول کے لئے بین الافغانی مذاکرات پر زوردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس ، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان،ترکمنستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں افغانستان میں صلح کے حصول کے لئے بین الافغانی مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ واضح رہے کہ  اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے ازبکستان میں وسط ایشیائی ممالک کی کانفرنس سے خطاب میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا تھاکہ افغانستان میں امریکہ کا مشن ناکام ہوگیا ہے۔ اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کےاتحادی ممالک نے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنے  سے بھی انکار کردیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان سے انخلاء کے بہانے پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے فوجی اڈے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ممالک نے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کردیا۔

Read 695 times