اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں مجمع جہانی بیداری اسلامی کی جانب سے " افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے" کل ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس سے مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی کی شرکت اور خطاب بھی متوقع ہے۔ مجمع جہانی بیداری اسلامی کے معاون حسین اکبری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں چين، روس، قزاقستان اور بعض دیگر ماملک سے 40 اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح ہمسایہ ممالک کے لئے اہم ہے اور امریکہ نے گذشتہ 20 برسوں میں افغانستان میں صرف دہشت گردی اور ناامنی کو فروغ دیا ہے۔
تہران میں کل " افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے " اجلاس منعقد ہوگا
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے