رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدارتی تقرری کا حکم آٹھویں صدر کے عنوان سے سید ابراہیم رئیسی کو اعطا کردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے صدر کی تقرری کے حکم میں اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے ایک بار پھر ایرانی عوام کو سخت ترین شرائط اور امتحان میں کامیاب قراردیا اور عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک ایسی شخصیت کو انتخاب کیا جس کا ماضی مدیریت کے حوالے سے درخشاں ہے اور جو علم و تقوی ، پرہیزگاری اور پختہ عزم کی صفات سے مزين ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تقرری کے حکم میں فرمایا: میں ممتاز اور تجربہ کار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو ایران کے آٹھویں صدر کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی توفیقات میں اضافہ ، کامیابی اور کامرانی کے لئے دعا کرتا ہوں۔