پاکستان کے معروف سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

Rate this item
(0 votes)
پاکستان کے معروف سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے پاکستان کے معروف سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے پڑھائی ، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز جنازہ کے دوران بارش بھی ہوتی رہی۔ نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر سینیٹر صادق سنجرانی اور وفاقی وزراء سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

Read 614 times