امریکہ افغان عوام کے خلاف ہونے و الے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث

Rate this item
(0 votes)
امریکہ افغان عوام کے خلاف ہونے و الے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے افغانستان میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد پر داعش دہشت گرد تنظیم کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کررہا ہے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے خانہ خدا میں عبادت اور بندگی میں مشغول نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور عالم بشریت کو تعزيت  اور تسلیت پیش کی ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گرد تنظیم کی بھر پور حمایت کررہا ہے امریکہ داعش کے ذریعہ افغانستان میں مذہبی اور قومی فسادات پیدا کرنے کی سازش میں مشغول ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ افغان قوم کو امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

Read 450 times