نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرعلاقائي سکیورٹی کانفرنس کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرعلاقائي سکیورٹی کانفرنس کا آغاز

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرتیسری علاقائي سکیورٹی کانفرنس کا آغازہوگيا ہے۔ اس کانفرنس میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی بھی شریک ہیں۔ اس کانفرنس میں جن ہمسایہ ممالک کے قومی سلامتی کے مشیراور سکریٹری  شریک ہیں ان میں ایران ، روس ، تاجیکستان ، ازبکستان ، ہندوستان اور قرقیزستان کے قومی سلامتی کے مشیر اور سکریٹری شامل ہیں ۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کل رات نئی دہلی پہنچے جہاں انھوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے۔

علی شمخانی نےافغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں تیسری علاقائی کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ غیرعلاقائی طاقتیں خطے میں مسلسل بحران پیدا کررہی ہیں۔ نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پرتیسری علاقائي سکیورٹی کانفرنس بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی صدارت میںم نعقد ہورہی ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان اور چین کے قومی سلامتی کے مشیر شریک نہیں ہیں۔

Read 519 times