افغانستان میں امریکہ کی رفتار مکر وفریب پر مبنی رہی/ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
افغانستان میں امریکہ کی رفتار مکر وفریب پر مبنی رہی/ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے نئی دہلی میں افغانستان کے موضوع پر تیسری علاقائی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی رفتار مکر وفریب پر مبنی رہی اور اس نے افغانستان میں امن و صلح کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ شمخانی نے کہا امریکہ بظاہر افغانستان میں امن و صلح کی بات کرتا تھا، درحقیقت اس نے افغانستان میں امن و صلح کے لئے کوئي کام نہیں کیا اورنہ ہی اس کا ایسا کوئی پروگرام تھا،  وہ اپنے ہی ہاتھ سے کھودے ہوئے کنویں میں گرگیا اور اس سے نجات پانے کے لئے وہ بیس تک ہاتھ و پنجے مارتا رہا اور آخر کاروہ  ذلت و رسوائی کے ساتھ افغانستان سے نکل گیا لیکن اب وہ داعش کے ذریعہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے حاضرین سے خطاب میں  افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ گیر اور جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایسی حکومت کا قیام ضروری ہے جس میں افغانستان کے تمام قبائل اور سیاسی گروہ موجود ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے اور اس مشکل کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے تمام وسائل بروی کار لانے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ افغان عوام  اور قبائل امن و صلح کے خواہاں ہیں لیکن امریکہ نےاس سلسلے میں مکر و فریب سے کام لیا اور اس کا افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کوئی پروگرام نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کو آج ایک طرف داعش دہشت گرد گروہ کا خطرہ درپیش ہے اور دوسری طرف قبائلی اور داخلی جنگ کا خطرہ بھی ہے جس کی بنا پر ہمسایہ ممالک اور غیر ہمسایہ ممالک سبھی کو تشویش لاحق ہے۔

شمخانی نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ بعض ممالک داعش دہشت گردوں کو باہر سے افغانستان میں منتقل کررہے ہیں جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اس کی روک تھام ضروری ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ افغانستان کے عوام کو مالی بحران کا سامنا ہے، افغان عوام کو غذائی اور طبی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور یہ بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر علاقائی ممالک اور عالمی برادری کو توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں افغان عوام کو بر وقت مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

شمخانی نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ افغانستان کو موجودہ صورتحال سے دوچار کرنے والے ممالک اس کے اصلی ذمہ دار ہیں۔

ہمیں افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش  کرنی چاہیے ، افغان عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ان کی بر وقت مدد کرنی چاہیے ۔ افغانستان کے مظلوم عوام کے  اثاثوں کو آزاد کرنے کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے خاتمہ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ شمخانی نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں  آئندہ اجلاس کے لئے اگر کوئی ملک حاضر نہ ہو تو ایران آئندہ اجلاس منعقد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

Read 675 times