ایران کی پارلیمنٹ کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی کا خیر مقدم

Rate this item
(0 votes)
ایران کی پارلیمنٹ کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی کا خیر مقدم

ایران کی پارلیمنٹ نے بحیرہ عمان میں امریکی بحری قزاقی کی روک تھام کے حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے بحیرہ عمان میں ایران کا تیل چوری کرنے کی امریکی کوشش ناکام بنا کر، ایران کی عظمت اور سربلندی کا پرچم دنیا کے سامنے لہرایا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کا پختہ عزم رکھتی ہیں اور انہوں نے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتےہوئے بحیرہ عمان میں بحری قزاقی کی امریکی کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔امریکی بحری بیڑا، بحیرہ عمان میں سفر کرنے والے ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر لدا تیل دوسرے بحری جہاز میں منتقل کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے جارہا تھا کہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے مذکورہ بحری جہاز کو گھیر لیااور ایرانی سمندری حدود میں لے آئے ۔

Read 393 times