بسیج کی وطن عزیز کے کونے کونے میں موجودگی،باعث افتخار ہے

Rate this item
(0 votes)
بسیج کی وطن عزیز کے کونے کونے میں موجودگی،باعث افتخار ہے

حجۃ الاسلام محمدرضا جباری نے مغربی آذربائیجان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کے دوران ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے یہ بتاتے ہوئے کہ بسیج کی وطن عزیز کے کونے کونے میں موجودگی،باعث افتخار ہے،کہا کہ بسیج پاکیزگی،نئی فکر اور مخلصانہ خدمت کا پیکر ہے اور بسیجی جوان جہاں بھی داخل ہوا ہے اس نے ملک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔امام راحل(رح) کے فرمان کے مطابق«بسیج شجرۂ طیبہ اور یہ ایک پھل دار اور تناور درخت ہے جس کے پھولوں سے بہار،یقین کی تازگی اور حدیثِ عشق کی مہک آتی ہے»۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ابھی وجود میں آیا ہی تھا کہ پوری دنیا کی مدد سے بعثی حکومت نے ایران کو نشانہ بنایا تاکہ انقلاب اسلامی کو متأثر کیا جا سکے لیکن اہل بیت علیہم السلام کے عاشق اور مکتبِ عاشورا کے جوانوں نے اپنے امام کی بیعت اور ان سے عہد و پیماں کرتے ہوئے میدان میں اترے اور ملک اور نظام کا دفاع کیا۔

امام جمعہ شوط نے کہا کہ بسیج کے قیام کو کئی برس گزرنے کے باوجود بھی،خدمت کی راہ میں تجربہ رکھنے والی یہ تنظیم آٹھ سالہ دفاع مقدس کے عظیم ایام کی مانند اقتصادی محاذ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی دلیری اور بہادری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسیجی تنظیم،انقلاب اسلامی کے بانی رہبر کبیر امام راحل کی عظیم فکر سے تشکیل پائی،اب بسیجی فکر و سوچ اسلامی جمہوریہ ایران میں پھیل چکی ہے اور بسیج کی موجودگی میں دشمن،انقلاب اسلامی پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گا اور ہم سب کو اس عظیم اور الٰہی تنظیم کی مضبوطی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Read 609 times