ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جوہری معاہدے میں واپسی اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ جب وہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے اخبار کامرسنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ یورپ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا لیکن ایران نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے مذاکرات کے دروازے کو بند نہیں کیا اور ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کیلئے نتیجہ خیز گفتگو کے سلسلے کو جاری رکھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق صورتحال اس لئے بن گئی کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
واضح رہے کہ ویانا میں 29 نومبر کو ایران کی تجویز پر غور کرنے کے لئے ورکنگ گروپس کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے ۔ اس سے قبل ایران نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں دو سندیں پیش کیں ۔