بین الاقوامی آزاد سمندروں میں ایران کی موجودگی قیام امن کے لئے ہے

Rate this item
(0 votes)
بین الاقوامی آزاد سمندروں میں ایران کی موجودگی قیام امن کے لئے ہے

ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بین الاقوامی آزاد سمندروں میں ایران کی موجودگی کو قیام امن اور ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے اقتدار کا مظہر قرار دیا ہے۔

‎ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ دور دراز کے آزاد سمندری علاقوں میں ایران کی بحریہ کی موجودگی کا مقصد امن و سلامتی کا قیام اور دوستی کا پیغام دینا ہے اور ایران کسی بھی علاقے میں موجودگی کی بندش کو صحیح نہیں سمجھتا۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنی تدابیر کے ساتھ کہیں بھی حاضر ہو سکتا ہے اور اس کی اس موجودگی کا اصل مقصد سمندر میں موجود جہازوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا، ان کی مدد اور اسی طرح امن و دوستی کا پیغام ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے کی توانائیوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

اڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی بحریہ ملک کی مسلح افواج کا بیرونی سرا ہے اور ہمیشہ ملک کی فضائیہ اور بری فوج کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ سمندر اور سمندری فضا میں اپنی موجودگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کی بحریہ میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اسی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کوئی بھی عمل انجام پاتا ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بحریہ کے دونوں شعبوں میں پائی جانے والی اسی ہم آہنگی کی بدولت دشمن ہمارے علاقے میں اب تک کوئی بھی کشیدگی پیدا کرنے اور اپنے کسی بھی ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور کوئی بھی سمندری دہشت گردی کا ارتکاب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

Read 331 times