امیر عبداللہیان چین پہنچ گئے/مشترکہ 25 سالہ تعاون کے پروگرام کا جائزہ

Rate this item
(0 votes)
امیر عبداللہیان چین پہنچ گئے/مشترکہ 25 سالہ تعاون کے پروگرام کا جائزہ

حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں آج بروز جمعہ چینی شہر ووشی پہنچ گئے۔

امیر عبداللہیان نے ووشی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر کہا کہ ان کے دورہ چین کا مقصد چینی حکام کے ساتھ دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اقتصادی معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ، جو چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کے لیے  آج جمعہ چین پہنچ گئے، اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ 25 سالہ تعاون کے پروگرام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے حالیہ مہینوں میں ایران اور چین کے تعلقات کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار مہینوں میں میرے اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان سات سے زائد رابطے اور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

تزویراتی امور ایران اور چین کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور ان مسائل نے دونوں صدور کے درمیان خط و کتابت میں نیا ادب پیدا کیا ہے۔

Read 472 times