ایران میں جامد ایندھن سے چلنے والے خلائی راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

Rate this item
(0 votes)
ایران میں جامد ایندھن سے چلنے والے خلائی راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

ابنا۔ ایرانی ماہرین نے پہلی بار جامد ایندھن سے چلنے والے خلائی راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہی۔

انہوں نے جمعرات کو قم شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جامد ایندھن سے چلنے والے ملک کے پہلے خلائی راکٹ انجن کا یہ تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دوسال کے دوران ایران نے جو راکٹ خلا میں بھیجے تھے، ان میں سیّال ایندھن استعمال کیا گیا تھا لیکن آج کے بعد سے کم خرچ راکٹ انجنوں کے ذریعے بڑی تعداد میں مصنوعی سیارچے خلا میں بھیجے جائیں گے۔

سپاہ پاسداران کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ نئے ایرانی خلائی راکٹوں کا ڈھانچہ، غیر دھاتی کمپوزٹ مادوں سے تیار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایرانی راکٹوں کا پروپیلر بھی غیر متحرک قسم کا ہے جو راکٹ کی طاقت میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا باعث ہے۔

جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا یہ ٹیکنالوجی اب تک دنیا کے صرف چار ملکوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور آج ہم خلائی شعبے کی ترقی میں اس سطح پر پہنچ گئے ہیں جہاں سائنسدانوں کے قتل، دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے ہماری صلاحتیوں اور توانائیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کمانڈر نے کہا کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اپنی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری فضائی برتری کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے ایٹلانٹک کونسل فار ویسٹ کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ خلیج فارس کے ارد گرد موجود امریکی بحری بیڑے بھی سن دوہزار بیس میں ایران کو میزائل تجربات اور عین الاسد چھاونی پر حملے کرنے سے باز نہیں رکھ سکے۔

Read 644 times