اب یواے ایی کو ہمارے سخت جواب کا انتظار کرنا چاہئے

Rate this item
(0 votes)
اب یواے ایی کو ہمارے سخت جواب کا انتظار کرنا چاہئے

یمن کی حکومت کی مذاکرات کار ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ اب یواے ایی کو ہمارے سخت جواب کا انتظار کرنا چاہئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبد الملک العجزی نے کہا ہے کہ جب امریکا کو یہ یقین ہو گیا کہ مآرب میں جنگ اپنے آخری مرحلے میں ہے تب سے ہی یمن میں متحدہ عرب امارات کی مداخلت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ متحدہ عرب امارات جنگ یمن میں پوری طرح ملوث ہو گیا ہے تو اس کو اس کی قمیت ادا کرنی پڑے گی۔  

عبد الملک العجزی نے کہا کہ یمن کی فوج صرف انہیں لوگوں کو نشانہ بناتی ہے جو ملک کے عوام پر حملے کرتے ہیں۔

اس سے پہلے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا تھا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو یمن پر پھر سے حملے کے لئے ورغلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس میں یواے ای کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا تھا کہ حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یمنی کی مسلح افواج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران طوفان یمن-1، طوفان یمن-2 اور طوفان یمن-3 فوجی آپریشن انجام دیئے جن میں میزائلوں اور ڈرون کا استعمال کیا گیا تھا۔

تقريب خبررسان ايجنسی

Read 402 times