انقلاب اسلامی کے زخمی دشمنوں نے انقلاب کے ساتھ اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

Rate this item
(0 votes)
انقلاب اسلامی کے زخمی دشمنوں نے انقلاب کے ساتھ اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ 43  برسوں میں انقلاب اسلامی نے اقتصادی پابندیوں، خطرات، دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود عظیم ، گرانقدراور نمایاں پیشرفت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت اور ایرانی عوام کی آگاہانہ حمایت کی بدولت پہلوی طاغوتی استبداد کا خاتمہ کرکے دنیا کے دو بلاکوں کمیونزم اور لیبرلزم کو چیلنج کیا اور ایرانی عوام، مسلمانوں اقوام اور دنیا کے مستضعفین کو آزادی اور استقلال کی خوشخبری دی۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے اور ایرانی ماہرین ترقی اور پیشرفت کے راستے پر گامزن ہیں۔  انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے زخمی دشمنوں نے انقلاب کے ساتھ اپنی دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ قیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مدبرانہ ہدایت کی روشنی میں انقلاب اسلامی ترقی اور پیشرفت کے راستے پر رواں دواں ہے۔ ہم اللہ تعالی کا شکرو سپاس ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں طاغوت کے ظلم سے نجات عطا کی اور انقلاب اسلامی کی نعمت سے بہرہ مند کیا۔ شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور جانبازوں کو خراج تحسین  پیش کرتے ہیں ۔ ایرانی فوج 22 بہمن کو انقلاب اسلامی کی 43 سالگرہ کے جشن ایرانی عوام کے ہمراہ شرکت کرےگی۔

تقريب خبررسان ايجنسی

Read 419 times