اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ جاری ہے: استقامتی گروہ

Rate this item
(0 votes)
اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ جاری ہے: استقامتی گروہ

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- فلسطین کے مزاحمتی گروہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہماری جنگ براہ راست اور وسیع ہے، صیہونی حکومت کے اقدامات اس جنگ کو جاری رکھنے میں رکاوٹ پیدا نہيں کر سکتے۔

 

فلسطینی گروہوں نے فلسطین کے مختلف علاقوں خاص طور پر جنین میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور پائمری کی قدردانی کی۔

 

صفا نیوز نے اس بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ جنین کے عوام کا انقلاب، صیہونی حکومت کی زور زبردستی کا مقابلہ کرنے کے لئے بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں بہنے والے شہداء فلسطین کا خون پامال نہیں ہوگا۔

 

اس بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے تل الربیع میں شہید رعد حازم کی جرآتمندانہ کارروائی نے صیہونی حکومت کی سیکورٹی کمزوری اور اس کے چھوٹے دعوے کی پول کھول دی۔

 

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت اور جارح صیہونیوں کے مسجد الاقصی کی توہین اور وہاں پر اپنے پروگرام منعقد کرنے کی بابت خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ صیہونی حکومت اس یہودی رنگ دینے والے اقدامات کے خطرناک نتائج کے ذمہ دار ہو گی

Read 364 times