امریکن ادارہ برائے امراض قلب کا روزے بارے حیرت انگیز انکشاف

Rate this item
(0 votes)
امریکن ادارہ برائے امراض قلب کا روزے بارے حیرت انگیز انکشاف

ایکنا نیوز کے مطابق شامی قرآنی محقق عبدالدائم الکحیل لکھتا ہے: سالوں سے روزہ کو ایک عبادت کے طور پر بے فایدہ مشق قرار دیاجاتا رہا ہے تاہم سال ۲۰۱۹ کو ایک رپورٹ شایع ہوئی جسمیں روزے کے حیرت انگیز فواید بتائے گیے۔

 

اس رپورٹ کے مطابق ہر مہینے میں صرف ایک دن اگر کوئی روزہ رکھتا ہے تو وہ ۷۱ فیصد دیگر افراد کے مقابل امراض قلب سے محفوظ رہتا ہے۔

 

ڈاکٹر بنجامین ڈی ہورن کا اس بارے کہنا تھا: حیرت انگیز نتائیج سامنے آئے اور ماہرین کے توقعات سے بڑھ کر روزہ فایدہ مند ظاہر ہوئے۔

 

امریکہ امراض قلب تحقیقاتی مرکز کے مطابق روزہ کے ایسے نتاِیج حیرت انگیز ہیں امراض قلب سے محفوظ رکھنے کے ساتھ طول عمر اور بہتر صحت روزے کے نتائیج میں شامل ہیں۔

 

تحقیق کے مطابق روزے کے آغاز کے ساتھ ہی خود پر کنٹرول کرنے اور خواہشات کو محدود رکھنے میں معاونت مل جاتی ہے۔

 

رپورٹ میں دو اہم نتایج سامنے آئے:

 

پہلا: روزه انسان کو مختلف بیماریوں بالخصوص جان لیوا امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے جیسے سنن ابن ماجہ میں رسول گرامی(ص) فرماتے ہیں:: «الصوم جنّة» روزہ حفاظت کرتا ہے۔

 

دوسرا: روزه کنٹرول میں معاون ہے جیسے رسول گرامی (ص) جوانوں کو روزہ رکھنے بارے تاکید فرماتے ہیں: «اے جوانو تم میں سے جو شادی کرسکتے ہیں شادی کریں اور جو اس پر قادر نہیں ہو روزہ رکھے جو [کنٹرول] عطا کرتا ہے».

 

قابل ذکر ہے کہ ماہرین اعتراف کرتے ہیں کہ دیگر ڈائٹنگ یا کم خوراکی مشقوں کے مقابلے میں اسلامی طرز پر ایک مہینہ روزہ رکھنے کے فواید بہت زیادہ حیرت انگیز ا ور موثر ہیں۔

Read 345 times