پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام میں حضرت امام حسن (ع) کے یوم ولات کی مناسبت سے قرآن کریم سے انس کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعی اور سنی قارئین نے حصہ لیا تھا۔
کریم آل ابا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر صوبہ بلوچستان میں واقع کوئٹہ میں اتحاد ویکجہتی اجتماع کا ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ کے ممتاز علمائے کرام، مذہبی مفکرین شیعی اور سنی قارئین اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس روحانی اجتماع میں ایران کے قونصل جنرل "حسن درویش وند"، ہمارے ملک کے ثقافتی نمائندے کے سربراہ سید "حسن تقی زادہ وقفی" اور کوئٹہ کی متعدد مذہبی شخصیات، ممتاز قارئین بشمول نوجوان قارئین نے شرکت کی۔
اس شاندار اجتماع میں سنی اور شیعہ قراء کرام، مقیم ایرانیوں کی ایک جماعت اور روزہ دار مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی قارئین نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی۔
اس موقع پر کوئٹہ میں ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے قرآنی علوم کے فروغ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی معاشروں میں اسلامی علوم کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو اپنی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں قرآن سے مدد حاصل کرنی ہوگی کیونکہ قرآن انسانیت کا بہترین ضامن ہے۔
اس تقریب کے آخر میں حفظ و قرأت کے شعبوں میں بہترین افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔
کوئٹہ میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام قرآن کریم سے انس کی محفل کا انعقاد
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے