سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر ایران کا سخت رد عمل

Rate this item
(0 votes)
سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر ایران کا سخت رد عمل
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں اس طرح کی دانستہ بے ادبی سے سوئیڈن سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ اس قسم کے توہین آمیز اقدام کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک نفرت انگیز اقدام ہے جس کی تمام ادیان الہی کی جانب سے مذمت کئے جانے کی ضرورت ہے۔

 

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں سوئیڈن کی حکومت کو جواب دہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران سمیت پورے عالم اسلام کے ممالک اس توہین آمیز اقدام پر سوئیڈن حکومت کے رد عمل اور اس مجرم کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائی کے منتظر ہیں تاکہ پھر کوئی اس طرح کا کوئی گستاخانہ اقدام عمل میں لانے کی جرات نہ کر سکے۔

 

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اپنے حامیوں کی حمایت سے بے ادبی کرنے والے  شخص کا یہ اشتعال انگیز اور توہین آمیز اقدام دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ملکوں اور مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کی ماضی سے کہیں زیادہ ضرورت کا متقاضی ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سوئیڈن کے ایک شہر میں مسلمانوں کی مقدس اور الہی کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سوئیڈن کے شہر لینکوپنگ میں ڈنمارک کے ایک نسل پرست اور انتہا پسند درندے نما شخص کے ہاتھوں مقدس الہی کتاب قرآن مجید کو آزادی اظہار رائے کے نام پر اور پولیس اہلکاروں کی حمایت سے نذر آتش کئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
Read 320 times