ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعے کو انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی نے یوم قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور اسی حوالے سے دنیا کے مختلف دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے اکثر شہروں میں بھی نمازیوں نے جمعہ کے بعد صیھونی مظالم اور فلسطینیوں سے یکجتہی کے لیے ریلی نکالی گئی اور قدس شریف کے دفاع کا عزم ظاہر کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین، امامیہ طلبا تنظیم، اسلامی مرکز اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سیمت مختلف اسلامی جماعتوں کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مظلومین پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کے خلاف القدس ریلی کے راستے میں تصویریں آویزاں کی گئیں جبکہ القدس ریلی کے مرکزی راستہ پر امریکی و اسرائیلی پرچم زمین پر بچھائے گئے تھے۔
کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد فلسطین حمایت اجتماع سے خطاب میں امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے قدس ریلی کے اجازت نہ دینے پر انتظامیہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک میں قدس شریف اور فلسطین کی حمایت پر پابندی لگائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی حمایت سے کبھی نہیں ہٹے تھے اور نہ ہی یہ سلسلہ رکنے والا ہے۔