امریکا میں گن کلچر بھیانک خواب، چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

Rate this item
(0 votes)
امریکا میں گن کلچر بھیانک خواب، چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

ویسٹا ویا ہلز: امریکا میں گن کلچر شہریوں کے لئے بھیانک خواب بن گیا۔ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تازہ ترین واقعہ ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز میں پیش آیا۔ ایک مسلح شخص چرچ میں گھسا اور لوگوں پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Read 435 times