صیہونی حکومت پورے خطے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کا سبب ہے۔: ایرای وزیر خارجہ

Rate this item
(0 votes)
صیہونی حکومت پورے خطے میں دہشت گردی اور تخریب کاری کا سبب ہے۔: ایرای وزیر خارجہ

  تہران، ارنا _ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت پورے خطے میں قتل و غارت، بد امنی،عدم استحکام، دہشت گردی اور تخریب کاری کا سبب ہے۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں میں کہی۔

حسین امیر عبداللہیان نے ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسیوں کو حاصل ترجیح کا ذکر کرتے ہوئے تہران و ابوظہبی کے مابین گفتگو اور ملاقات میں اضافے پر زور دیا اور اُسے فریقین کے درمیان تعلقات کی توسیع میں مؤثر قرار دیا۔

امیر عبد اللہیان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے لئے امن و ترقی کا خواہاں ہے اور وہ اس خطے میں بیگانہ طاقتوں کی موجودگی کو امن و صلح کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو پورے علاقے میں قتل و غارت، بد امنی اور عدم استحکام کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔

اس گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں مضمر مشترکہ مفادات کا ذکر کرتے ہوئے مسلسل بنیادوں پر فریقین کے عہدےداروں کی گفتگو اور ملاقات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اُن کا ملک کسی پڑوسی ملک کے خلاف اپنی زمین کو استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا اور ہمیشہ پڑوسیوں کی سکیورٹی کو مد نظر رکھے گا۔

اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو تہران آنے کی دعوت بھی دی۔

Read 376 times