تہران : ایران اور روس نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے تہران کا دورہ کیا،وہ ایرانی ہم منصب کی دعوت پر تہران پہنچے تو وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات نے جوہری معاہدے اور یوکرین، افغانستان و شام کی تازہ ترین صورتحال سمیت متعدد اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرگئی لاؤروف نے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی۔ وزیرخارجہ کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر جلد ایران اور ترکی کا دورہ ضرور کریں گے لیکن ان دوروں کی حتمی تاریخ کا اعلان فوری طور پر نہیں کیا جارہا۔
ایران سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا مشن، روسی صدر جلد دورہ کریں گے
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے