امریکا کو فائرنگ کے واقعات سے محفوظ بنانے کی کوشش، سینیٹ نے گن کنٹرول بل منظور کرلیا

Rate this item
(0 votes)
امریکا کو فائرنگ کے واقعات سے محفوظ بنانے کی کوشش، سینیٹ نے گن کنٹرول بل منظور کرلیا
 
 

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے گن کنٹرول بل منظور کر لیا۔ یہ قانون سازی 65 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ اس کے خلاف 33 ووٹ پڑے۔ بل کی 15 ریپبلکنز نے بھی حمایت کی ۔گن کنٹرول بل کو کانگریس کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی پاس ہونا ہو گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔اس پورے عمل میں زیادہ وقت نہیں لگے گا لیکن اس قانون سازی کو اہم قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اب بھی اس میں ایسے کئی نکات شامل نہیں جن کا مطالبہ ڈیموکریٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے کیا تھا۔مجوزہ بل میں 21 سال سے کم عمر افراد کے لیے اسلحہ خریدنے سے پہلے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے تاکہ ہر کوئی باآسانی اسلحہ نہ خرید سکے۔اس کے ساتھ ساتھ نئے بل میں وفاقی فنڈنگ کے طور پر 15 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جو ذہنی صحت کے پروگرام اور اسکول سیکیورٹی بہتر بنانے پر خرچ کیے جائیں گے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی ریاستیں ایسے قوانین نافذ کریں، جن کے تحت خطرہ سمجھے جانے والے افراد سے اسلحہ لیا جا سکے اور اس ریاستوں کو ایسے قوانین کے نفاذ کی ترویج دینے کے لیے فنڈنگ کا مطالبہ بھی کہا گیا ہے۔

Read 281 times