ارنا رپورٹ کے مطابق، "احمد معصومی فرد" نے پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ طبی سہولیات کی تیار کرنے والی سویڈش کمپنی، امریکی پابندیوں کا بہانہ کرکے ایران میں ایپی ڈرمولیسس بلوسا کا شکار بچوں کیلئے خاص پٹیوں کی فروخت کا انکار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معصوم فرشتہ (بیمار بچے) آئے دن انسانی حقوق کے دعویداروں کی آنکھوں کے سامنے سہتے ہیں۔ کیا یہ بچوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کیخلاف جرم نہیں ہے؟
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر "النا دوہان" نے مئی مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے ایپی ڈرمولیسس بلوسا کا شکار بچوں سے معلومات حاصل ہوا اور مجھ سے کہا گیا کہ ان کیلئے ضروری ادویات اور پٹیوں کی درآمد کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں نے کہا ہے کہ ان کو امریکی پابندیوں کا شکار ہونے سے خوف ہے؛ ہمیں اس بات پر توجہ دینی ہوگی کہ ایران کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔